12 اگست، 2015، 9:14 AM

امریکی شہر فرگوسن میں ہنگامی حالت تاحال برقرار

امریکی شہر فرگوسن میں ہنگامی حالت تاحال برقرار

امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں شدید کشیدگی کے بعد پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے نافذ کی گئی ہنگامی حالت تاحال برقرار ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں شدید کشیدگی کے بعد پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پولیس  کی جانب سے نافذ کی گئی ہنگامی حالت تاحال برقرار ہے۔  اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی پہلی برسی کے موقع پر ریاست میسوری میں لوگوں کی جانب سے شدید مظاہرے کئے گئے تاہم فرگوسن میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے پولیس پر بوتلیں اور پتھر پھینکے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈھول بجاکر احتجاج کیا۔ پولیس نے گزشتہ روز 9 افراد کو گرفتار کیا جب کہ آج صبح مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جس کے بعد گرفتار کئے گئے افراد کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی۔فرگوسن میں بد امنی اور فائرنگ کے واقعات کے بعد شہرمیں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار ہے جس کے دوران پرتشدد مظاہروں میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم سینٹ لوئی کاؤنٹی کے پولیس ایگزیکٹو اسٹیواسٹینگر کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت کےاعلان کے بعد پولیس نے فرگوسن اوراطراف کے علاقوں میں ایمرجنسی کے فوری نفاذ کے پیش نظرسخت انتظامات کررکھے ہیں۔واضح رہے کہ ایک سال قبل 9 اگست 2014 کو اسی شہر میں ایک سفید فام پولیس افسر ڈیرن ولسن کی فائرنگ سے نوعمر سیاہ فام لڑکا مائیکل براؤن ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد نہ صرف فرگوسن بلکہ امریکہ کے درجنوں شہر میں نسل پرستی پر مبنی فسادات شروع ہوگئے تھے۔

News ID 1857310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha